ملفوظات (جلد 7) — Page 40
ہے۔الہاموں کی ترتیب میں مَیں یہ امر مد نظر رکھتا ہوں کہ مکروہات کا مرتبہ اوّل رکھا جاتا ہے اور یہ سنت اللہ بھی ہے کیونکہ خوشحالی اور کامیابی بعد کو ہوا کرتی ہیں اس لیے ان کے الہامات کی ترتیب بھی بعد کو ہی ہوتی ہے۔عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو کچھ دنوں کا عرصہ گذرا کہ ایک صاحب بہت تھوڑی دیر کےلیے قادیان آئے اور جلدی رخصت ہونے لگے۔حضرت اقدسؑنے فرمایا کہ کچھ دن میرے پاس رہو اور عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو۔دنیا کے کام تو کبھی ختم ہونے میں نہیں آتے۔؎ خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر زاں پیشتر کہ بانگ بر آید فلاں نماند ۱ ۲۹؍دسمبر ۱۹۰۴ء تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام بر موقع جلسہ سالانہ بعد نماز ظہر بمقام مسجد اقصیٰ خاتمہ بالخیر کی کوشش کریں میری طرف سے اپنی جماعت کو بار بار وہی نصیحت ہے جو میں پہلے بھی کئی دفعہ کر چکا ہوں کہ عمر چونکہ تھوڑی۲ اور عظیم الشان کام در پیش ہے اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے۔