ملفوظات (جلد 3) — Page 87
نے قادیان کو ہلاکت سے محفوظ رکھا ہے اور تعدّی سزا ممنوع نہیں بلکہ ضروری ہے۔آیات اﷲ دانے کا کیا وجود ہوتا ہے لیکن جمع کیے جاویں تو سیری کاموجب ہو جاتا ہے۔ایک سیر خام میں قریباً پندرہ ہزار کے دانہ ہوتے ہیں جس سے ایک آدمی بخوبی سیر ہو جاتا ہے۔اسی طرح پر آیاتُ اﷲ کو اگر جمع کیا جاوے اور قدر کی جاوے تو وہ روحانی سیری کاموجب ہو جاتی ہیں۔ہمارے نشانات کو اگر یکجائی طور پر دیکھا جاوے توا ن کی قوت اور شوکت معلوم ہوتی ہے۔ایک نشان آج کل جو ایک پہاڑ کی وجہ سے جزائر غربُ الہند میں سینٹ پیری اور مارٹینک ہلاک ہوئے ہیں۔ان کے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا۔لوط کی بستی پر بھی اسی طرح پتھر برسے جیسے کوہ آتش فشاں سے پڑتے ہیں۔یہ قانونِ قدرت ہے۔موجودہ واقعہ جو ہلاکت کا ہوا ہے یہ مسیح کے زمانہ کا ایک نشان ہے۔قرآن کے ذریعہ توریت کی اصلاح ہم قرآن کریم کے ذریعہ توریت کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں توریت کے ذریعے قرآن کی اصلاح کرنا نہیں چاہتے۔توریت کامقابلہ ہی قرآن سے کیا ہے۔جہاں قرآن اور توریت کا اختلاف ہے وہاں صاف نظر آتا ہے کہ توریت میں ایک گند اور جھوٹ ہے جو بعد میں ملایا گیا ہے۔انبیاء اور مامورین کی ابتدا انبیاء اور مامور ہمیشہ کَزَرْعٍ آتے ہیں۔ابتدا میں حقیر اور ذلیل نظر آتے ہیں۔فلسفی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن آخر خدا تعالیٰ کی قدرت کا ظہور ہوتا ہے۔۱ جون۱۹۰۲ء دارالامان کا ہفتہ حضرت اقدس حجۃ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام خدا کے فضل و کرم سے بہمہ وجوہ تندرست ہیں۔اور طاعون کے متعلق ایک جدید