ملفوظات (جلد 3) — Page 446
بیعت اور صرف زبان سے ماننے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔چاہیے کہ خدامیں گداز ہو کر ایک نیا وجود بن جاوے، سارا قرآن دیکھو کہیں بھی صرف اٰمَنُوْا نہیں لکھا ہے ہر جگہ عملِ صالحہ کا ساتھ ہی ذکر ہے۔غرضیکہ خدا ایک موت چاہتا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ خدا مومن پر دو موتیں ہرگز جمع نہیں کرتا کہ ایک موت تو اس کی خداکے واسطے ہو اور دوسری دنیا کی لعن طعن کے واسطے۔ایسے نازک وقت میں چاہیے کہ جماعت سمجھ جاوے اور ایک تیر کی طرح سیدھی ہو جاوے۔اگر ہزاروں آدمی بھی طاعون سے مرجاویں تو میں ہرگز خدا کو ملزم نہ کروں گا اور یہی کہوں گا کہ انہوں نے احسان کا پہلو چھوڑ دیا اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ (التّوبۃ : ۱۲۰) ( بوقتِ عشاء) بعض خوابوں کی تعبیرات ایک شخص نے بیعت کی چند ایک احباب نے اپنے اپنے خواب سنائے جس میں سے ایک خواب یہ تھا کہ حضرت اقدس ہاتھی پر سوار ہیں اور وہ آپ کے حکم میں چلتا ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ جو ہاتھی میں نے خواب میں دیکھا تھا اس کی بھی ایسی ہی حالت تھی اور اس سے مُراد طاعون ہے کہ ہم اس پر سوار ہیں۔ایک نے خواب میں بیسنی روٹی دیکھی اس کی تعبیر میں فرمایا کہ اس سے مُراد کچھ تکلیف ہے۔۱ ۱۸؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبہ(بوقتِ ظہر ) الہامات اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر تھوڑی دیر مجلس کی اور اپنے الہامات کی تکرار فرماتے رہے جو کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ترقی کی نسبت تھے اور فرمایا کہ