ملفوظات (جلد 3) — Page 35
کر تہجدمیں دعائیں مانگیں۔ہر ایک قسم کے فسق وفجور خیانت اور غلط کاری کی راہ سے اپنے آپ کو بچائیں۔اپنی حالت کی سچی تبدیلی ہی خدا کے اس عذاب سے بچاسکے گی۔وَلَنِعْمَ مَاقِیْلَ۔؎ خور تابان سیہ گشت است از بدکاری مردم زمین طاعون ہمی آرد پئے تخویف و انذارے بہ تشویش قیامت ماند ایں تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آں جز حسن کر دارے ۱ معراج کے اسرار (ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں ) معراج میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے انبیاء علیہم السلام کو مختلف آسمانوں پر دیکھا ہے حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے نبیوں کا سلسلہ زمانی طور پر بتایا ہے۔سب سے اوپر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جو ابو الانبیاء تھے دکھایا ہے۔اور دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو چونکہ حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ کا زمانہ مشترک تھا اس لیے ان کو اکٹھے بٹھایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسرے درجے پر تھے، اس لیے دوسرے آسمان پر ان کو دکھایا اور آدم کو پہلے آسمان پر دکھایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی آدم تھے۔اسی لیے آپ کو پہلے آسمان پر دکھایا گیا۔مذہب ایک سائنس ہے اس وقت خدا تعالیٰ نے مذہبی امور کو قصے اور کتھا کے رنگ میں نہیں رکھا ہے بلکہ مذہب کو ایک سائنس (علم) بنادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ زمانہ کشفِ حقائق کا زمانہ ہے جبکہ ہر بات کو علمی رنگ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔میں اس لیے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقاد کو اور قرآن کریم کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں۔ذوالقرنین اور مسیح موعود یہ زمانہ چونکہ کشفِ حقائق کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف کے حقائق اور معارف مجھ پر کھول رہا ہے۔ذوالقرنین کے قصے