ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 419 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 419

انعام لے لیوے اس طرح سے تیرہ ہزار روپیہ وہ لینا چاہتا ہے حضرت نے فرمایا کہ کیمیا گر دھوکہ باز اسی طرح نادانوں کو دھوکہ دے کر لوٹا کرتے ہیں۔مخالفت مخالفت پر فرمایا کہ اس سے تحریک ہو کر نشان ظاہر ہوتے ہیں اور مخالفوں کی تحریک ایسی ہے جیسے کَل (مشین) سے ایک کنواں نکالا جاوے ورنہ موافقین جو اٰمَنَّا کہہ کر چپ کر گئے۔ان سے کیا تحریک ہو سکتی ہے اعجاز احمدی سے خود لوگ اس نتیجہ پر پہنچ جاویں گے کہ قرآن دانی اور عربیت کی اصل جڑھ انہیں لوگوں میں (احمدیہ مشن میں ) ہے۔کیونکہ وہ نتیجہ نکال لیں گے کہ جن کی عربی دانی یہ ہے کہ اس کی مثل لوگ نہیں لا سکتے تو ضرور ہے کہ قرآن دانی بھی انہیں میں ہو۔ایک تفسیری نکتہ اعجاز احمدی میں بہت سی پیشگوئیاں بھی کی ہیں اوراِنْ كُنْتُمْ فِيْ رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ (البقرۃ : ۲۴) اس میں مِنْ مِّثْلِهٖ کے معنے بھی اکثر مفسّرین نے کئے ہیں کہ اگر مقابلہ میں کوئی لکھ کر لاویں تو اس میں پیشگوئیاں بھی اسی طرح ہوں جیسے قرآن شریف میں ہیں۔۱ عدوشود سبب خیر گر خدا خواہد مخالفوں کی مخالفت کے تذکرہ پر فرمایا کہ مخالف مامور کی عمر کو بڑھا تے ہیں اور وہ گویا سلسلہ نبوت کی رونق کا باعث ہوتے ہیں۔ان کی مخالفت سے تحریک پیدا ہوتی اور خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے جب مخالفت اٹھ جاتی ہے تو گویا مامور بھی اپنا کام کر چکتا ہے اور وہ فتح یاب ہو کر اٹھایا جاتا ہے۔دیکھو! جب تک کفار مکہ کی مخالفت کا زور شور رہا اس وقت تک بڑے بڑے اعجاز ظاہر ہوئے لیکن جب اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُ ( النّصـر : ۲) کا وقت آیا اور یہ سورۃ اُتری تو گویا آپ کے انتقال کا وقت قریب آگیا۔فتح مکہ کیا تھی آپ کے انتقال کا ایک مقدمہ تھی۔غرض ان مخالفانہ تحریکوں سے بڑے بڑے فائدے ہوتے ہیں اور ہماری جماعت ان مخالفوں ہی میں سے نکل کر آئی ہے اور اگر