ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 418 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 418

(دربارِ شام) برطانیہ اور کابل فرمایا۔گورنمنٹ انگلشیہ نے بڑی آزادی دے رکھی ہے اور ہر قسم کا امن ہے۔مگر کابل میں تو لوگ ایک طرح سے اسیر اور مقید ہیں۔وہ باہر جانا چاہیں تو ان کے لئے کئی قسم کی پابندیاں ہیں اور بیہودہ نگرانیاں کی جاتی ہیں خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اسی لئے اس مبارک سلطنت کے ماتحت رکھا۔فرمایا۔جو لوگ حق کو چھپاتے ہیں وہ مَرد نہیں بلکہ عورتیں ہیں۔فرمایا۔جو خدا کی پروا نہیں کرتا وہ برباد ہو جاتا ہے۔یہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے انکار کیا یہ آثار اچھے نہیں۔اﷲ تعالیٰ بعض وقت انصاف پسند کافر کو ظالم کلمہ گوکے مقابلہ میں پسند کرتا ہے اس سلسلہ کے لئے گورنمنٹ انگلشیہ کے سوا دوسری حکومتیں سخت مضر ہیں۔ان میں امن نہیں ہے۔۱ یکم دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبہ(بوقتِ سیر) حسب معمول سیر کے لئے تشریف لائے آتے ہی فرمایا کہ آج ہی کے دن سیر ہے کل سے انشاء اﷲ روزہ شروع ہوگا تو چار پانچ دن تک سیر بند رہے گی تاکہ طبیعت روزے کی عادی ہو جاوے اور تکلیف محسوس نہ ہو۔مخالفین کی طرف سے اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کی تیاری اعجازِ احمدی کی نسبت ایڈیٹر صاحب الحکم نے سنایا کہ شحنہ ہند نے لکھا ہے کہ شروع سال میں اس کا جواب اعجازی طو رپر شائع ہوگا اور اس نے تین ہزار روپیہ لوگوں سے طلب کیا ہے کہ اس روپے سے وہ کتاب تصنیف کر کے شائع کرے اور دس ہزار