ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 365 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 365

۸؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ (بوقتِ فجر) ہر احمدی کے لئے تین نصائح مونگھیر سے محمد رفیق صاحب بی اے و محمد کریم صاحب تشریف لائے ہوئے تھے دونوں صاحبوں نے حضرت اقدسؑ سے بیعت کی۔بیعت کے بعد حضرت اقدس ؑنے فرمایاکہ ہماری کتابوںکو خوب پڑھتے رہو تاکہ واقفیت ہواورکشتی نوح کی تعلیم پر ہمیشہ عمل کرتے رہاکرو اورہمیشہ خط بھیجتے رہو۔مخالف باپ کے لئے دعا کی نصیحت ظہر کے وقت حضور والا نے ایک نو واردصاحب سے ملاقات کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ اپنے والد کے حق میں جو کہ حضرت اقدس کے سخت مخالف ہیں دعا کیا کریں انہوں نے عرض کی کہ حضرت میں دعا کیا کرتا ہوں اور حضور کوبھی ہمیشہ لکھا کرتا ہوں حضرت اقدس نے فرمایا کہ توجہ سے دعا کرو باپ کی دعا بیٹے کے واسطے اور بیٹے کی باپ کے واسطے قبول ہواکرتی ہے اگر آپ بھی توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا اثر ہو گا۔مسیح موعود کی صداقت کے متعلق خوابیں لاہور سے ایک شخص کا خط آیا کہ اسے خواب میں حضرت اقدس کی نسبت بتلایا گیا کہ وہ سچا ہے۔اس شخص کی ارادت ایک فقیر کے ساتھ تھی جوکہ داتا گنج بخش کے مقبرہ کے پاس رہاکرتاہے اس شخص نے اس سے بیان کیا تو اس نے کہا کہ مرزا صاحب کی اتنے عرصہ سے ترقی کا ہونا اور دن بدن عروج کا ہونا ان کی سچائی کی دلیل ہے پھرایک اورمست فقیر وہاں تھا اس نے کہا بابا ہمیں بھی پوچھ لینے دے، دوسرے دن اس نے بتلایا کہ مجھے خدا نے کہا ہے کہ مرزا مولا ہے اوّل فقیر نے کہا کہ مولانا کہا ہوگا کہ وہ تیرا اور میرا اور ہم جیسوں سب کامولا ہے۔حضرت اقدسؑ نے فرمایاکہ