مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 541 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 541

اب فرمائیے کہ ما لا تعلمون سے بجز سواری ریلوے کے اور کیا مراد ہو سکتی ہے۔پس لفظ ما سے مراد بقرینہ سباق آیت والخیل والبغال والحمیر کے بجز سواری کے اور کیا ہوگی اور مثل جہاز کے جو دریائی سواری ہے۔بجز ریلوے کے جو برّی سواری ہے اور کیاہے۔اگراس مختصرخط میں نشانات اور دلائل شرعیہ کی تفصیل کی جاوے تو براہین کا شمار عدد ہزار سے بھی متجاوز ہو جاوے اس لئے آپ صاحبوں کو لازم ہے کہ کتب مصنّفہ اور رسائل حضرت صاحب کو مطالعہ کرو۔وبس۔وآخر دعوانا ان الحمد لِلّٰہ ربّ العالمین۔٭ ۱۳؍فروری ۱۹۰۸ء کتبہ محمداحسن نزیل قادیان