مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 283

میرے دل سے بکلّی دھویا اور جب مجھے یہ اطمینان دی گئی کہ ایک شیعہ جو خلفائے ثلاثہ کی کسرشان نہ کرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو سکتا ہے۔تب میں نے آپ کی بیعت کر لی…‘‘ رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت ۲۱۰ نمبر پر درج ہے۔آپ نے ۱۹؍نومبر ۱۸۹۰ء کو حضرت اقدس ؑ کی بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کے گھر روحانی بادشاہ کی بیٹی آئی اور آپ کا نکاح حضرت مسیح الزمان و مہدی دَوراں کی مقدس صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے ہوا۔حضرت مسیح موعود ؑ کو اللہ تعالیٰ نے آپ کی نسبت ایک الہام میں ’’حجۃ اللہ‘‘ کے نام سے یاد فرمایا۔حضرت اقدس ؑ نے کتاب’’ منن الرحمن ‘‘میں اشتراک السنہ کے کام میں جاں فشانی کرنے والے مردان خدا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر بھی فرمایا ہے۔آپ ایک سال کی علالت کے بعد ۱۰؍فروری ۱۹۴۵ء کو وفات پا گئے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود ؓ نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور حضرت مسیح موعود ؑ کے قرب میں بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔٭ نوٹ۔حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کے خطوط مکتوبات احمد جلد نمبر دوم میں آ چکے ہیں۔مزید ایک خط شائع کیا جارہا ہے۔( ناشر) ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۸۸، ۸۹