مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 284
مکتوب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ میرے گھر کے لوگ بیمار ہیں اور ان کو مراق کی بیماری میں سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔ڈاکٹروں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اس مرض میں سیر کرنا ضرو ری ہے مگروہ اس بیماری میں پیادہ پا نہیں چل سکتے۔انہوں نے خود کہا ہے کہ نواب صاحب کو لکھو کہ وہ ایک عمدہ رتھ کوٹلہ سے منگوا دیں۔جس قدر قیمت ہو گی وہ خود ادا کریں گی۔جب رتھ آجائے گی بعد میں محمل خریدی جائے گی۔اس کی تکلیف دیتا ہوں جس طرح ممکن ہو آپ اس کا بندوبست فرمائیں اور جس قدر قیمت کی ضرورت ہے اس سے مطلع فرمائیں تا اس کی (تعمیل) ۱؎ کی جاوے۔خیریت سے مطلع فرمائیں۔مکرر گذارش ہے کہ ایسی رتھ چاہئے جس میں چھ ۶ سات ۷ آدمی فراغت سے بیٹھ جائیں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد ۱؎ پڑھا نہیں گیا۔٭ سیرت حضرت عبد الستار خان افغانؓ المعروف بزرگ صاحب صفحہ ۱۰۹