مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 211
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ آنانکہ خاک را بنظر کیمیا کنند اما بود کہ گوشۂ چشمے بماکنند حضرت اقدس امامنا و مرشدنا مسیح موعود ومہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایک ڈبیا قلموں کی ارسال خدمت ہے۔یہ اس نمونہ کے مطابق ہے جو کلکتہ کے ایک سوداگر کے ذریعہ انگلینڈ سے منگوائی گئی تھیں۔ان کا رنگ ویسا نہیں ہے مگر مضبوط ضرور ہیں۔حضورؑ ان کا تجربہ کرکے مطلع فرماویں۔نیز پرانی قلموں میں سے ایک مرحمت فرماویں۔حضور ؑکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۲ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ڈبیا پہنچی۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔اور ایک قلم پُورانی ارسال ہے۔والسلام غلام احمدعفی عنہ