مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 210
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل کا واقعہ حضور اقدس نے سُنا ہی ہو گا۔ابتدا اس کی یُوں تھی کہ گائوں کے بعض خبیث ہمارے طلباء کو گلی میں سے گذرتے ہوئے کھڑکی میں سے چھیڑا کرتے تھے۔ایسا ہی … …… کل جو ایک نے چھیڑا جس کا نام مہندا بتایا جاتا ہے۔تو ایک لڑکا اس کو کھڑکی سے ہٹانے کے واسطے باہر گلی میں نکلا۔انہوں نے اس کو مارنا چاہا۔وہ بھاگتا ہوا واپس آیا …… محمد صادق مکتوب نمبر۴۱ السلام علیکم اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔مگر اوّل یہ تدبیر سوچ لینا چاہئیے کہ اس جگہ سخت بدمعاش لوگوں کا فرقہ ہے۔اگر تھانہ سے کوئی شخص تفتیش حال کے لئے آیا۔تو ہندو اور مسلمان دونوں مل کر خلافِ واقعہ بیانات کریںگے اور پھر انہیں کے مطابق تھانہ دار رپورٹ کرے گا۔اوّل ان باتوں کو خوب سوچ لینا چاہئیے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی اللہ