مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 459
سیدی و مولائی ادام اللّٰہ فیضکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ افسوس کہ میری طبیعت اچھی ہو کر پھر بگڑ جاتی ہے۔کل کسی قدر بخار پھر ہو گیا اور کل تمام دن زور سے کھانسی آتی رہی۔رات ایک دفعہ کھانسی آئی اور پسینہ آیا۔صبح سے اب دس بجے تک بڑے زور سے تین دفعہ آ چکی ہے۔آنکھوں سے پانی نکل پڑتا ہے۔سخت تکلیف ہوتی ہے۔میرے لئے دعا فرماویں اور کوئی دوا بھی عنایت کریں۔شاید اللہ اس سے ہی شفا بخشے۔افسوس میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔میری خواہش تھی کہ حضور کی مزید کامیابی دیکھوں۔خدا معلوم اب میسر آئے گی یا نہیں۔خیر میں دُعا سے ناامید نہیں۔میرے لئے زور سے دعا فرماویں۔عاجز دعا کا سخت محتاج عبدالرحیم نیرّ بڑی شرم کے ساتھ چار آنے اس خط میں رکھتا ہوں اور امید ہے کہ آج اس غریب نادار بیمار کے لئے خاص توجہ سے دعا کی جائے گی۔مکتوب نمبر۱ ژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ میں زور سے دعا کروں گا اور کوئی دوا بھی تجویز کروں گا۔دوسرے تیسرے دن یاد دلاتے رہیں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ الحکم نمبر۱۵ تا ۱۸ جلد۴۲ مورخہ ۲۸؍مئی و ۷؍ جون ۱۹۳۹ء صفحہ ۲۰