مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 460
چند روز کی صحت کے بعد میں پھر بیمار ہو گیا۔زکام بخار خفیف کھانسی خشک اب پھر زور پر ہے۔سوائے دعا کے کوئی علاج نہیں۔سیدی! اس سے قبل مجھے کوئی فکر نہیں تھا۔کیونکہ حضور کے قدموں میں آچکا تھا اور سب سے قطع تعلق کر لیا تھا۔مگر اب شادی کرنے سے دو فکر ہو گئے۔ایک تو قرض دوسرا بیوی۔قرض کی بے باقی کی کوئی صورت ظاہراً سوائے زندگی کے کوئی نہیں دیکھتا۔اگرچہ میں ہجرت کے وقت سے ہی خدمات مفوضہ سے بڑھ کر خدا کے فضل سے ہی کام کرتا رہا ہوں۔ابھی میرے دل میں بہت امیدیں ہیں اور کچھ اور خدمت کرنا چاہتا ہوں۔اللہ کرے میں حضور کی مزید کامیابی دیکھ سکوں۔میری صحت کے لئے دعا فرماویں۔مجھے سخت گھبراہٹ ہے۔متواتر دعا فرماویں۔عبد الرحیم (نیرّ) مکتوب نمبر۲ژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ میں بہت دعا کروں گا۔کبھی کبھی صحت تک یاد دلاتے رہیں۔کل سے میں بھی دردِ جگر سے بیمار ہوں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ الحکم نمبر۱۵ تا ۱۸ جلد۴۲ مورخہ ۲۸؍مئی و ۷؍ جون ۱۹۳۹ء صفحہ ۲۰