مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 458 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 458

انگلستان بھجوا دیا گیا جہاں سے آپ ۱۹۲۴ء کے آخر میں حضرت فضل عمر ؓکی رفاقت میں بانیل و مرام واپس آگئے۔انگلستان سے واپسی کے بعد آپ نے پانچ سال تک دعوت و تبلیغ کے سلسلہ میں بھوپال اور حیدرآباد میں خدمت سرانجام دیں۔۱؎ آپ ۱۹۴۸ء میں قادیان سے پاکستان آ گئے۔کچھ عرصہ لاہور رہنے کے بعد گوجرانوالہ رہائش اختیار کر لی۔چند ماہ بیمار رہنے کے بعد آپ ۱۷؍ستمبر ۱۹۴۸ء کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے سایہ میں ہمیشہ کے لئے چھپ گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کی امانتاً تدفین گوجرانوالہ میں ہی ہوئی۔اور ۲۹؍جنوری ۱۹۵۵ء کو آپ کی نعش بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپرد خاک کر دی گئی۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیرّ ؓ مکتوب نمبر تاریخ تحریر صفحہ ۱ بلا تاریخ ژ ۴۵۹ ۲ بلا تاریخ ژ ۴۶۰ ۳ بلا تاریخ ژ ۴۶۱ ۴ بلا تاریخ ۴۶۲ ۵ بلا تاریخ ۴۶۲ ۱؎ تاریخ احمدیت جلد۲ صفحہ ۲۰۰ ٭ تلخیص از مقالہ بعنوان حضرت مولوی عبد الرحیم نیرّ صاحبؓ از مکرم نعمت اللہ بشارت صاحب متعلّم جامعہ احمدیہ