مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 240

مکتوب نمبر۹۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کے خط نے جو آگرہ سے آیا تھاہمیں بڑے قلق اور کرب میں ڈال دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تندرست کرے۔آمین۔نہایت بیقراری ہے اور جناب الٰہی میں دُعا کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ جلد صحت بخشے۔رعایت ظاہری ضروری ہے غذا اور ہر یک امر میں پرہیز واجب ہے۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔بواپسی ڈاک اپنی خیر و عافیت سے اطلاع بخشیں۔خدا تعالیٰ حافظ ہو۔۱۲؍ دسمبر ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۱۰۰ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط پہنچ کر بہت تردّد ہوا۔اللہ تعالیٰ بہت جلد شفا بخشے۔اس حالت میں جہاں تک جلد ممکن ہو رخصت لے لینی چاہئے۔امید کہ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ تبدیلی َہوا اور باقاعدہ علاج سے جلد شفا ہو جائیگی اور میں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ دعا کرتا رہوں گا۔اب ہر روز آپ کے آنے کی انتظار رہے گی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ