مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 239
مکتوب نمبر۹۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پنج روپیہ نقد اور نیز دوا مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئی۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔باقی سب خیریت ہے۔۹؍ جون ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۹۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اقبال علی کا خط ہے۔معلوم ہوا کہ آپ کو سخت درد زانو ہے۔خدا تعالیٰ شفا بخشے۔بظاہر تو یہ درد بہت بھاری بیماری نہیں ہے لیکن اگر تکلیف حد سے بڑھ گئی ہے اور قابلِ برداشت نہیں ہے توکچھ رخصت جو مناسب ہولے کر تبدیل آب و ہوا کر لینا چاہئے۔خط سے بیماری کا کچھ مفصّل حال معلوم نہیں ہوا۔خدا تعالیٰ شفا بخشے (آمین) والسلام ۲۵ ؍جولائی ۱۹۰۵ء خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ