مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 241

مکتوب نمبر۱۰۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹررشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ابھی کوئی رسالہ چھپ کرشائع نہیں ہوا۔امید کہ دس روز تک اِنْ شَآئَ اللّٰہُ شائع ہو جائے گا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۱۰۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗوَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا الحمد للہ۔اب میرے گھر میں آرام ہے۔معالجے والے جو کہتے ہیں وہ آپ کی دوا ہے۔ایک تدبیر کے ساتھ استعمال کرتے رہے۔اس سے بہت فائدہ ہوا تھا۔اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔میں بوجہ اس کے کہ ایک عربی کتاب عرب کے لوگوں کے لئے لکھ رہا ہوں تاکہ وہ …… بدست مرزا خدابخش صاحب عرب میں بھیجی جائے۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔۲۳؍جنوری ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان