مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 238
مکتوب نمبر۹۵ژ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج مشورہ والدہ محمود کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ برخوردار محمود کی شادی کو اکتوبر ۱۹۰۳ء تک ایک سال ہوجائے گا۔اس لئے مناسب ہے کہ آپ اکتوبر کے ابتداء میں لڑکی کو رخصت کردیں۔اب زیادہ دیر ہرگز مناسب نہیں ہے۔آئندہ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اپنی طرف سے یہ قطعی فیصلہ کیا گیا ہے۔والسلام ۷؍جون ۱۹۰۳ء خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۹۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کی اہلیہ محترمہ کی شدت بیماری کی خبر بزبانی اخویم مولوی محمد احسن صاحب مجھ کو ملی۔خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے امید کہ حالات خیریت آیات سے اطلاع بخشیں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۳۰؍ستمبر۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ