مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 237
مکتوب نمبر۹۳ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کہ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی اس جگہ سے برات کے لوگ ۲ ؍ اکتوبر یا ۳ ؍ اکتوبر ۱۹۰۲ ء کو روانہ ہوں گے۔وُہ امرتسر سے یا بٹالہ سے جیسا موقعہ ہو تار دے دیں گے کہ فلاں وقت وہ پہنچ سکتے ہیں۔دو تین مستورات بھی ساتھ ہوں گی۔اُن کی سواریوں کے لئے بندوبست کر چھوڑیں۔باقی خیریت ہے۔۲۸ ؍ستمبر ۱۹۰۲ ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۹۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ کئی دن ہوئے کہ پہنچا تھا۔مجھے خونی زحیر ہوگئی تھی اور گھر میں بخار ہوگیا تھا اور دوسرے عوارض بھی تھے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آرام ہے مگرگھر میں ابھی درد عصابہ باقی ہے۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ وہ بھی آرام ہوجائے گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۸؍مارچ ۱۹۰۳ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ