مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 234 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 234

مکتوب نمبر۹۰ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گھر میں والدہ محمود کے دل میں یہ بہت خواہش ہے کہ مسنون طور پر ابھی نکاح برخوردار محمود احمد کا ہو جائے اور لڑکی چند روز رہ کر پھر چلی جائے اور بعد بلوغ پھر آجائے اس طور یہ تعلقات اور اُنس باہمی بڑھ جائے گا۔اور نیز یہ کہ فی التاخیر آفات ایک مشہور امر ہے میں جہاں تک اس میں غور کرتا ہوں۔مجھے اس خواہش میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا کیونکہ صرف نکاح ہو جانا فریقین کے لئے سردست اس خوشی کو پیدا کرے گا کہ وہ اپنے ایک فرض سے عمدہ طور پر سبکدوش ہوگئے ہیں اور اکثر امراء دہلی میں اسی طرح کرتے ہیں بلکہ بہت پہلے نا بالغوں کا نکاح کردیتے ہیں اور پھر اپنے وقت پر مراسم شادی بجا لاتے ہیں۔اس لئے لکھا جاتا ہے کہ آپ کی اس میں کیا رائے ہے اگر اس میں آپ متفق ہوں تو آپ لکھیں کہ کس مہینہ میں اس کارِخیر کے انجام کے لئے لڑکا مع چند کس آپ کے پاس نکاح کے لئے پہنچ جائے اور مختصرطور زیور اور پارچات کا بندوبست کیا جائے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ