مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 233 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 233

مبارک کو یہی بیماری ہوگئی تھی۔دن میں آٹھ دفعہ سخت غشی اور تشنج ہوا۔آٹھویں دفعہ میں دعا میں تھا کہ خبر دی گئی۔کہ لڑکا فوت ہوگیا۔جب میں نے آکر دیکھا تو تنفس اور نبض کچھ باقی نہ تھا۔اور برف کی طرح ٹھنڈا ہوچکا تھا۔بہت حیلہ کیا گیامگر فائدہ نہ ہوا۔جب سمجھ چکے کہ حقیقت میں مرگیا اور سب حاضرین نے اِنَّا لِلّٰہِ کہہ دیا۔تو یک دفعہ کچھ حرکت محسوس ہوئی۔پانی گرم میں دیر تک رکھا گیا۔مدت دراز کے بعد زندگی کے آثار ظاہر ہونے لگے۔آخر دوسری رات کے گیارہ بجے کے قریب دوبارہ زندگی خد اتعالیٰ نے عطا کی۔اسی طرح خدا تعالیٰ آپ کے لئے وہ دن جلد لاوے کہ خد اتعالیٰ عمر والا بدل عطا کرے۔زیادہ خیریت۔۱۸؍اگست۱۹۰۱ء روز یکشنبہ والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۸۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ بیس روپے کا نوٹ پہنچ گیا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔اسوقت سخت لرزہ اور کچھ تپ کی سی حالت ہے۔زیادہ لکھ نہیں سکتا۔خدا کا فضل درکار ہے۔۲۱؍ دسمبر۱۹۰۱ء غلام احمدعفی عنہ