مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 232 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 232

مکتوب نمبر۸۷ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ مکان تو خدا تعالیٰ کے فضل سے دارالامان ہے اور وہ طرف بہت خراب ہے جب طاعون پڑتی ہے تو اکثر اسی جگہ سے شروع ہوتی ہے۔اور وہ مکان اور اس کا اردگرد بھی خراب اور گندہ ہے۔والدہ محموداحمد بھی کہتی ہیں یہ مناسب نہیں ہے کہ عمدہ جگہ سے خراب جگہ میں جانا۔ایسا ہی میری رائے بھی یہی ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۸۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر باستماع خبر درد ناک واقعہ لخت جگر آں عزیز دل کو صدمہ پہنچا۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۱؎۔شاید دانتوں کی بیماریوں کے سلسلہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔خدا تعالیٰ اُس کی والدہ کو صبرجمیل عطا فرماوے اور نعم البدل عطاکرے فرزندوں کی موت انسان کے دل پر طبعاً بہت دردناک اثر کرتی ہے۔اور یہ مصیبت اگر صبر کے ساتھ برداشت کی جائے تو وعدہ الٰہی ہے کہ صاحب عمر اولاد عطا کی جاتی ہے۔اس طرف بچوں کی بیماری کی ایک وباء پھیلی ہوئی ہے۔ایک سخت تپ چڑھتا ہے۔ساتھ ہی قے اور دست آنے لگتے ہیں۔رات کو شروع ہو کر آٹھ بجے تک بچہ مرجاتا ہے۔۱؎ البقرۃ : ۱۵۷