مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 470 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 470

مکتوبات احمد جلد سوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۶ مجی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔بدر یافت خیر و عافیت خوشی ہوئی اور اس سے پہلے مبلغ ایک سو روپیہ ایک دفعہ اور مبلغ پچاس روپیہ (پھر) آپ کے مرسلہ پہنچے اور مبلغ آٹھ روپے کی نسبت مجھ کو یا نہیں۔شاید پہنچے ہیں۔ان کا حال دریافت کر کے لکھوں گا۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔میں آپ کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ روکوں کو درمیان سے اٹھا دے۔سنا گیا ہے کہ کشمیر میں طاعون ہے۔معلوم نہیں یہ خبر کہاں تک صحیح ہے۔مکرر یہ کہ آج ۱۹ / مارچ ۱۹۰۶ء کو مبلغ آٹھ روپے کا منی آرڈر پہنچ گیا۔اسی وقت پہنچا ہے۔انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔خدا تعالیٰ والسلام حاسدوں سے محفوظ رکھے۔۱۹/ مارچ ۱۹۰۶ء مکتوب نمبرے مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم سید ناصر شاہ صاحب ستلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے دو عنایت نامہ پہنچے۔میں باعث بیماری نقرس اور تکلیف درد جواب نہیں لکھ سکا۔گلاس پہنچ گئے ہیں مگر سخت ترش تھے اس لئے ان کا اچار ڈال دیا۔کسی دوسرے پھل کی تلاش رکھیں جو اس ملک میں نہ ہوتا ہو اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا رہوں گا۔اب میری طبیعت بہ نسبت سابق رو بہ صحت ہے مگر چل نہیں سکتا۔چلنے سے سخت درد ہوتی ہے۔۳۱ / جون ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ