مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 469
مکتوبات احمد ۳۲۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا۔خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر پہنچائے اور آپ کے ساتھ ہو۔بخدمت اخویم محبی سید فضل شاہ صاحب السلام علیکم خط پہنچ گیا۔اگر جموں میں طاعون کی ترقی کا خطرہ نہیں تو خیر ورنہ ضرور عیال کو اس جگہ سے نکالنا چاہئے۔۲۰ / جنوری ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى مجی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا خط آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔مطمئن رہیں اور ہمیشہ خیر و عافیت سے اطلاع دیتے رہیں۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔۲۱ جنوری ۱۹۰۶ء والسلام راقم مرزا غلام احمد عفی عنہ