مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 471
مکتوبات احمد ۳۳۱ جلد سوم مکتوب نمبر ۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلّمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کئی روز کا آپ کا خط آیا ہوا تھا۔میں بیمار رہا۔جواب نہیں لکھ سکا۔جہاں تک ممکن ہے دعا توجہ سے کی گئی ہے۔امید ہے کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۱۰؍ جولائی ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں آپ کے خط کا بباعث علالت طبع جلد جواب نہیں دے سکا۔دعا بہت کی گئی۔امید ہے اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے۔خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک وقت میں محفوظ رکھے۔باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے۔۲۹ جولائی ۱۹۰۶ ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ