مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 468
مکتوبات احمد ۳۲۸ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳ مجی عزیزی اخویم سیّد ناصر شاہ صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته کتاب نزول اسیح چونکہ بڑھ گئی ہے اس لئے میں انداز و کرتا ہوں کہ دو سور و پیر تک اس کا اتمام ہو گا یعنی علاوہ اس روپیہ کے جو خرچ ہو چکا ہے اور دوسو روپیہ لگے گا تب کتاب پوری ہوگی۔آپ نے اس مدد کو اپنے ذمہ اٹھا لیا اور یہ خرچ اور آپ کو ادا کرنا پڑا ہے۔ایک دفعہ اگر غیر ممکن ہو تو دو تین دفعہ کر کے بھیج دیں۔کتاب کشتی نوح جونزول المسیح کا ایک جزو ہے۔آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔دو نسخے بھیجے جاتے ہیں۔ایک آپ کے لئے اور ایک مجی اخویم سید فضل شاہ صاحب کے لئے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔اب روپیہ کی عنقریب ضرورت ہے۔۱۴ اکتوبر ۱۹۰۱ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ