مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 411 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 411

مکتوبات احمد حضرت اقدس ۲۷۳ جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته سیٹھ اسمعیل آدم کا لڑکا پلیگ سے بیمار ہے۔انہوں نے دعا کے واسطے لکھا ہے۔(محمد صادق) مکتوب نمبر ۱۳ السلام علیکم میرے نام بھی کل خط آیا تھا اور نیز دس روپیہ آئے تھے کہ اب بہ نسبت سابق اچھا ہے اور کل تار آئی تھی۔میری طرف (سے) آپ خط لکھ دیں کیونکہ میں اس وقت بیمار ہوں اور خط میں لکھ دیں کہ تار پہنچ گئی تھی دعا کی گئی تھی اور اب خط بھی پہنچ گیا اور دس روپیہ بھی پہنچ گئے ہیں۔دُعا کی جاتی ہے جلد اور واپسی صحت سے اطلاع بخشیں۔یہی خط میری طرف سے ڈاک میں روانہ کر دیں۔اپنے ہاتھ سے لکھ دیں اور میری طرف سے لکھ دیں کہ آج بخار سے میں خود نہیں لکھ سکتا۔والسلام خاکسار مکتوب نمبر ۱۴ مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے لخت جگر کو طاعون کے صدمہ میں بچا لیا۔در حقیقت یہ نئی زندگی ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ پر بہت ہی رحم کیا کہ اس مہلک مرض میں بچا لیا۔اس خط میں ایک نوٹ مبلغ دس روپیہ پہنچا۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ـ باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیر و عافیت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد