مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 410
مکتوبات احمد دس روپیہ پہنچ گئے۔۲۷۲ مکتوب نمبر 11 والسلام ( غلام احمد ) جلد سوم مخدومی السلام علیکم اتفاقاً پرانے کاغذات میں سے یہ کاغذ نکلا ہے جس پر حضرت صاحب کے دست مبارک سے لکھا ہوا ہے اس واسطے ارسال خدمت ہے۔والسلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ع آج کی تاریخ آپ کا محبت نامہ مع مبلغ دس روپیہ مجھ کو ملا۔خد اتعالیٰ آپ کو ان تمام خدمتوں کی جزائے خیر بخشے آمین۔اس طرف بھی قحط پڑ گیا ہے۔یہ تمام انسانوں کی شامت اعمال ہیں۔آگے طاعون کے دن بھی قریب آتے جاتے ہیں۔معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے۔ایک پیش گوئی میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آئندہ ایک سخت طاعون ہونے والا ہے۔معلوم نہیں کہ اس سال یا آئندہ سال۔اسی طرح ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔والسلام یکم دسمبر ۱۹۰۷ء حل یہاں کا غذ سے مراد ' دس روپے پہنچ گئے “ والا مکتوب ہے۔( ناشر ) مرزا غلام احمد