مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 412
مکتوبات احمد ۲۷۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۵ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے پارچہ جات کا پارسل پہنچا۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔آمین۔اس وقت وہ تمام پارچہ جات جو تقسیم کرنے کے لائق تھے غرباء مستحقین کو تقسیم کر دیئے۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین اور جو خاص ہمارے گھر کے لئے آپ کا تحفہ تھا اس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس کا بدلہ دے۔آمین۔باقی بفضل تعالیٰ تا دم حال سب طرح سے خیریت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی مع اہل وعیال خیریت اور امن اور امان سے رکھے اور بلاؤں سے بچاوے۔آمین ثم آمین۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ تعالیٰ ۲۲ / دسمبر ۱۹۰۷ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۶ الله از قادیان نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ معہ مبلغ دس روپے کے نوٹ کے پہنچا۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔میں انشاء اللہ آپ کے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ آپ کو حوادث روزگار سے بچا دے۔آمین۔یہ آپ کے اخلاص کی نشانی ہے کہ باوجودیکہ کاروبار تجارت کی ویسی حالت نہیں جیسا کہ آپ لکھتے ہیں تب بھی ہمارے سلسلہ کے لئے آپ کی طرف سے برابر مدد پہنچتی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے کاروبار تمام آسان کر دے اور مشکلات سے نجات بخشے۔آمین والسلام خاکسار ۲۰ جنوری ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد