مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 409

مکتوبات احمد ۲۷۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ وہ رو پے پہنچا۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا۔خدا تعالی یہ نئی شادی آپ کے لئے مبارک کرے اور اس میں آپ کا صدمہ اور غم بھلا دے۔آمین۔بفضلہ تعالیٰ سب طرح خیریت ہے۔میں یہ خط بمبئی میں بھیجتا ہوں۔امید ہے انشاء اللہ العزیز اس خط کے پہنچنے تک آپ بخیر و عافیت بمبئی میں پہنچ گئے ہوں گے۔خدا تعالیٰ آفات سے محفوظ رکھے۔والسلام ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عید الفطر مبارک باد جناب مرشد نا ومولانا حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود ایتد کم اللہ بنصره السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ قبل اس کے ایک عریضہ مع ایک پارسل بذریعہ ڈاک مورخہ ۲۳ / رمضان المبارک کے روز خدمت عالی میں ارسال کیا تھا یقین ہے کہ پہنچا ہو گا۔آج روز اس عریضہ کے ساتھ مبلغ دس روپیہ کا نوٹ ارسال خدمت ہے۔غالبا یہ عید الفطر کے روز پہنچے گا۔یہ تحفہ عید قبول فرما دیں اور دعا سے یاد شاد فرما دیں۔۵/ نومبر ۱۹۰۷ء آپ کا خاکسار خادم اسماعیل آدم از بمبئی