مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 404

مکتوبات احمد ۲۶۶ جلد سوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی ا خویم سیٹھ اسمعیل آدم ستلمه مکتوب نمبر نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت اور اخلاص کا تحفہ جو آپ نے برخوردار محمود اور بشیر کی شادی کی تقریب پر بھیجا ہے یعنی ایک ٹوپی اور ایک اوڑھنی پہنچ گیا ہے۔میں آپ کے اس محبانہ تحفہ کا شکر کرتا ہوں اور آپ کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا میں اس کا اجر بخشے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ نمبر ا :۔حضرت سیٹھ اسماعیل آدم کے نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ایک خاص مکتوب درج کیا جاتا ہے۔اس خط کا فوٹو احکام کےجوبلی نمبر میں محو محمود احمد عرفانی نے شائع کیا تھا۔یہ خط اپنے اندر ایک تاریخ رکھتا ہے۔حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی شادی پر یمکر می حضرت سیٹھ اسماعیل آدم نے ایک تحفہ حضرت کی خدمت میں بھیجا تھا وہ ایک ٹوپی تھی اور اوڑھنی تھی۔ٹوپی پر کلابتوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام درج تھا۔فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْاَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَأَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ اس سے ظاہر ہے کہ حضرت سیٹھ صاحب دوسرے اکابر صحابہ کی طرح اس وقت بھی حضرت خلیفہ ثانی کے مصلح موعود ہونے کا یقین رکھتے تھے۔نوٹ نمبر ۲:۔حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب کے نام کے خطوط سے خود سیٹھ صاحب کی سیرۃ پر بھی ایک روشنی پڑتی ہے۔گو مکتوبات کی اشاعت میں مکتوب الیہ کے سوانح حیات یا سیرۃ پر بحث مقصود نہیں۔یہ چیزیں خود ان کے سوانح حیات میں تفصیلاً اور کتاب تعارف میں اجمالاً آئیں گی تذکره صفحه ۱۱۰ مطبوع ۲۰۰۴ء