مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 405
مکتوبات احمد ۲۶۷ جلد سوم مگر میں یہاں اپنے دلی جوش کو دبا نہ رکھوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خطوط سے مکرم سیٹھ صاحب کا یہ عمل ثابت ہوتا ہے کہ وہ جب حضرت صاحب کی خدمت میں عریضہ لکھتے تو اس کے ساتھ ضرور ایک مقررہ رقم بھیجتے۔خواہ ایسے خطوط کتنی مرتبہ لکھنے پڑتے۔یہ دراصل قرآن مجید کی اس ہدایت پر عمل تھا کہ مومنو جب تم رسول سے علیحد ہ مشورہ کرو تو اپنے مشورہ سے پہلے صدقہ پیش کیا کرو یہ تمہارے لئے خیر و برکت کا باعث ہے“۔یہ ایک روح تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدسی نے اپنی جماعت میں پیدا کر دی تھی۔وَلِلَّهِ الْحَمْدُ - (عرفانی کبیر ) مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج کی ڈاک میں مبلغ پندرہ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو عین اس وقت پہنچے جب کہ سالانہ جلسه آخری۔۔۔میں ضرورت تھی۔خدا تعالیٰ آپ کو ان تمام خدمات کی جزائے خیر بخشے۔آمین۔باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے۔گاہے گاہے اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔۲۵ / دسمبر ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد