مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 403 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 403

مکتوبات احمد ۲۶۵ جلد سوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آج آپ کا محبت نامہ معہ مبلغ دس روپے میرے پاس پہنچا خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر بخشے۔آمین ثم آمین۔تجارت کی رونق اور بے رونقی اور امور کی طرح خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔یہ سب اس ملک کی شامت اعمال میں ہے۔آپ ایک مدت تک مجھے یاد دلاتے رہیں۔میں انشاء اللہ القدیر دعا کرتا رہوں گا۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔۱۲ ر فروری ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا عنایت نامہ پہنچا اور نیز مبلغ دس روپے کا نوٹ پہنچا خدا تعالیٰ آپ کے ترددات دور فرمادے اور نعم البدل عطا کرے۔آمین۔اللہ تعالیٰ بہت کریم ورحیم ہے۔وہ بہت کریم ورحیم ہے۔اللہ تعالی زیادہ فضل و کرم کرتا ہے۔دنیا میں انسانوں کو تھوڑی سی تکلیف دے کر رحمتوں کا دروازہ کھول دیتا ہے۔اس پر تو کل رہنا چاہئے اور میں نے بھی آپ کے لئے دعا کی ہے۔خدا تعالیٰ قبول فرمادے۔آمین۔باقی سب طرح سے خیریت رہے۔۹ جنوری ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد