مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 257 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 257

مکتوبات احمد از عاجز غلام احمد بعد سلام مسنون ۱۹۶ مکتوب نمبر 4 جلد سوم مناسب ہے کہ آپ جلد تر کچھ خطوط مطبوعہ ساتھ لے کر (اگر سب کالا ناممکن نہ ہو ) آجائیں کہ دیر مناسب نہیں اور بر وقت آنے کے اشیاء مفصلہ ذیل ساتھ لاویں۔پان عمدہ۔کا تھا۔چونہ۔تمباکو زردہ جو پان میں کھاتے ہیں۔مہندی۔وسمہ یہ سب خرچ اور جو اپنے لئے ضرورت ہو منشی الہی بخش صاحب سے لے لیں اور کل خرچ کا حساب ساتھ لے آویں۔اگر تین روز اور ٹھہر کر کام ہو سکتا ہو تو ٹھہر جاویں ورنہ آ جائیں۔بخدمت منشی الہی بخش صاحب سلام مسنون۔یکم مارچ ۱۸۸۵ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبرے السلام علیکم میری دانست میں اشاعت ہدایت کی طرف اشارہ ہے۔واللہ اعلم۔۲؍دسمبر ۸۵ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان ( نوٹ ) جس رات نہایت کثرت کے ساتھ ستارے ٹوٹتے تھے۔ان کو دیکھ کر مولوی عبداللہ صاحب نے حضور کی خدمت میں بذریعہ عریضہ ان کے متعلق استفسار کیا تھا جس کے جواب میں حضور نے یہ نوازش نامہ مولوی صاحب موصوف کو لکھا۔ے مصنف عصائے موسیٰ۔