مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 256 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 256

مکتوبات احمد ۱۹۵ مکتوب نمبر۴ جلد سوم از طرف خاکسار غلام احمد با خویم میاں عبداللہ صاحب بعد سلام مسنون یہ عاجز اب تک بیمار رہا ہے اور اب بھی طبیعت درست نہیں۔اس لئے تحریر جواب سے مجبور رہتا ہے۔طاقت تحریر جواب نہیں ہے۔بحافظ رحمت اللہ صاحب سلام مسنون پہنچے۔۱۴ رد سمبر ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ مشفقی مکرمی میاں عبداللہ صاحب بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ خطوط کے چھپنے میں ابھی دیر ہے۔اس لئے مناسب ہے کہ آپ دو ہزار اشتہا را نگریزی لے کر قادیان چلے آویں اور جس روز یہ خط پہنچے اسی روز روانہ ہو آویں کہ میاں فتح محمد خاں انبالہ کی طرف جائیں گے اور اسی انتظار میں بیٹھے ہیں مگر توقف نہ ہو۔فی الفور چلے آویں اور دو ہزار اشتہار لے آویں۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ( نوٹ ) یہ خط بھی حضور نے ۹ فروری ۱۸۸۵ء کو ہی لکھ کر مولوی عبداللہ صاحب کے نام ارسال فرمایا تھا جو • ار فروری کو لاہور میں پہنچا۔جیسا کہ ڈاک خانہ کی مہر سے بھی ثابت ہوتا ہے۔