مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 258 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 258

مکتوبات احمد ۱۹۷ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی میاں عبداللہ صاحب ب نمبر ۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بعد سلام مسنون۔میں نے مناسب سمجھا ہے کہ چونکہ کام ابھی دس پندرہ روز کا معلوم ہوتا ہے۔اس قدر عرصہ تک آپ کا امرتسر میں ٹھہرنا بے فائدہ ہے۔سو بالفعل واپس چلے آویں اور مفصلہ ذیل چیزیں خرید کر لے آویں۔پھولیل عمدہ۔انگریزی چونہ در زعمارت مسجد بند کر نے کی۔دو بیبه تیل مٹی۔برک۔انار عمدہ شیریں ۳ عدد۔اگر انار عمدہ ملیں تو تین انار لیتے آنا ور نہ خیر اور آج تنخواہ میں ہیں رو پیشی امام الدین صاحب کو بھیجے گئے ہیں۔اگر دو تین روپیہ کی ضرورت ہو تو ان سے لے لینا اور پیپہ تیل مٹی بٹالہ میں بر مکان مولوی غلام علی صاحب جو ذیل گھر میں رہتے ہیں ، چھوڑ آنا۔یہاں سے کوئی آتا لے آئے گا۔تاریخ مہر ڈاک خانہ قادیان ۲۷ جولائی ۸۶ء غلام احمد عفی عنہ ( نوٹ ) منشی امام الدین صاحب حضور کے کاپی نویس تھے۔جن کی تنخواہ میں روپیہ ماہوار حضور کی طرف سے مقرر تھی۔اس طرح پر کہ جب ضرورت ہوتی تو اسے امرتسر سے یہاں بلا لیا جا تا تھا اور بلانے پر آجاتا۔معاہدہ کی رو سے اس کا فرض ہوتا تھا۔معاہدہ یہ تھا کہ جب تک یہاں رہ کر کام کرے بیس روپیہ ماہوار اور کھانا اسے دیا جایا کرے گا۔