مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 123 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 123

مکتوبات احمد ۱۱۵ جلد سوم مکتوب نمبر ۳۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی مجی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔چنانچہ خط کو پڑھ کر طبیعت کو نہایت خوشی ہوئی۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔اُمید ہے انشاء اللہ القدیر یہ خط درج کتاب کروں گا۔یہ بھی فرمائیں کہ آپ کی ملاقات کب ہوگی۔مدت مدید آپ کی ملاقات پر گزرگئی۔میں خداوند کریم کا شکر کرتا ہوں کہ ایسے مخلص اور جان شار دوست اس نے مجھے عطا کئے ہیں۔۱۸ / اگست ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر ۳۸ اخوی مکرم معظم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عرض خدمت ہے کہ آپ کا عنایت نامہ معہ خط مولوی رشید احمد صاحب پہنچا۔حال مندرجہ معلوم ہوا۔لوگوں کے ولولہ اور شور وغل سے ڈرنا نہ چاہئے۔دینِ انور کی اشاعت میں کسی قسم کا رنج اور مصیبت پیش آجائے تو عین راحت ہے۔مولوی رشید احمد کے خط کا جواب روانہ کر دیا۔نقل واسطے ملاحظه بلف ھذا روا نہ خدمت ہے۔یہاں مرض ہیضہ چند روز سے کچھ زیادتی پر ہے۔اس عاجز کی