مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 122
مکتوبات احمد ۱۱۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ میرے پیارے دوست مکتوب نمبر ۳۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا مہر بانی نامہ اور مبلغ دور و پیدا اور دوا وغیرہ سب پہنچ گئے۔اللہ جل شانہ آپ کو جزائے خیر بخشے۔یہ عاجز علیل ہے۔بالفعل آپ کے سوالات کا بوجہ ضعف و نقاہت جواب نہیں دے سکتا۔انشاء اللہ کسی دوسرے وقت میں دوں گا۔خدا جانے اب آپ کی ملاقات کب ہو گی۔شاید یہ عاجز تین ماہ تک لود یا نہ میں رہے۔مرسله ۱۸ رمئی ۱۸۹۱ء مکتوب نمبر ۳۶ والسلام خاکسار غلام احمد از لود یا نه اقبال گنج بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ عنایت نامہ اود یا نہ میں مجھ کو ملا۔یہ عاجز دو ماہ تک اسی جگہ رہنا چاہتا ہے۔آئندہ ہر یک امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔کتاب تصدیق براہین کی مجھے اطلاع نہیں۔معلوم نہیں کہ وہ پورے طور پر طبع ہو گئی ہے یا نہیں۔سنا ہے کہ وہ سیالکوٹ میں چھپتی ہے اور ایک حصہ چھپ گیا ہے۔مولوی حکیم نور دین صاحب کو اس کی اطلاع ہوگی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام موصولہ ۷ ار جولائی ۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ