مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 121 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 121

مکتوبات احمد ١١٣ مکتوب نمبر ۳۴ مخلصی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی اور شکر گزاری ہوا۔آپ کی استقامت اور حسنِ ظن اور فراست کی یہ برکت ہے کہ آپ کو ایسے پر آشوب وقت میں کوئی تزلزل پیش نہیں آیا۔خدا تعالیٰ آپ کو دن بدن مراتب محبت اور اخلاص میں ترقی بخشے اور آپ کے ساتھ میں آپ کی ملاقات کا بہت مشتاق ہوں اگر رمضان کے بعد ماہ شوال میں آپ کی زیارت ہو تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔میں انشاء اللہ القدیر دو تین ماہ تک ابھی اس جگہ لدھیانہ میں ہوں۔رسالہ ازالہ اوہام طبع ہو رہا ہے۔درمیان میں طرح طرح کے حرجوں کے باعث سے اب تک تو قف ہوا۔امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ القدیر بہت جلد نکل آوے۔زیادہ خیریت ہے۔۸ رمئی ۹۱ ء روز جمعه والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لدھیانہ اقبال گنج