مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 120 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 120

۱۱۲ جلد سوم مکتوبات احمد اشتہار کے مضمون پر بہ تحمل آنا چاہتا ہے تو اس کی تسلی کے واسطے میں تیار ہوں اور اگر وہ دنیا طلبی کے پیرا یہ میں دین کا طالب ہونا چاہتا ہے، یہ امر اگرچہ محالات سے نہیں ہے مگر تا ہم مشکلات سے معلوم ہوتا ہے۔امید ہے کہ آپ نے بھی اشتہار شرطیہ کو دیکھا ہو گا اور اس لئے بھی آپ اس کو اس کا مطلب اچھی طرح پر سمجھا دیں۔پھر اگر اس کو خواہش کچی ہو تو وہ اپنی تسکین کر سکتا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى زياده زياده۔۔۔۷ نومبر ۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم مکتوب نمبر ۳۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میر ناصر نواب صاحب کے گھر سے بہت تاکید کی گئی ہے کہ آپ کی طرف میں لکھوں اور آپ وہ گولیاں بھیج دیں جو اٹھرا کی گولیاں ہیں جس میں مرکب اجزاء وغیرہ پڑتے ہیں۔اس لئے مکلف ہوں کہ اگر گولیاں طیار ہوں تو براہ مہربانی ضرور بھیج دیں اور اپنے حالات خیریت سے مطلع فرماویں۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ