مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 565
مکتوب نمبر ۱۶۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایارج فیقرہ کی گولیاں رات کے پچھلے وقت یعنی پہر رات باقی رہے استعمال کرنی چاہئیں ایک درم سے د ودرم تک اور معجون بعد تنقیہ کھانی چاہیے اور نسوار بھی بعد تنقیہ۔اور آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔اگر اس میں بہتری ہو گی تو اللہ جلّشانہٗ بہتر کر دے گا۔والسلام ۱۴؍ ستمبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۶۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک ضروری خط آپ کے کام کے متعلق چند روز سے بھیجا تھا۔اب تک آپ نے جواب نہیں بھیجا۔طبیعت نہایت مشوش ہے۔وقت گزرتا جاتا ہے۔جلد جواب ارسال فرماویں اور پیراں دتا میرا ملازم غریب ہونے کی حالت میں عمر بسر کرتا ہے۔آپ براہ مہربانی اس ملک میں ضرور اس کے لئے کوئی زوجہ صالحہ تلاش کریں۔آپ کی ادنیٰ کوشش سے اس کا کام ہو جائے گا۔والسلام یکم اکتوبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمدعفی عنہ