مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 564
مکتوب نمبر ۱۶۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خد اتعالیٰ آپ کو اپنی خاص محبت عطا فرماوے۔جب خالص محبت کسی دل میں آجاتی ہے تو یاد الٰہی کے لئے قوت اور شوق پید اہو جاتا ہے۔جب تک وہ محبت نہیں کسل شامل حال ہے۔مولوی نورالدین صاحب بصحت تام جموںمیں پہنچ گئے ہیں۔تولیہ راہ میں مل گیا تھا۔میرے پاس موجود پڑا ہے۔ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرمایا کریں۔آپ کو محبت اور اخلاص جو اس عاجز کے ساتھ ہے۔یقین کہ وہ کشاں کشاں آپ کو اعلیٰ مقصد تک لے آئے گی۔والسلام ۲۵؍ اگست ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۶۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خدائے عزّوکوخواب میں دیکھنا بہرحال بہتر ہے۔خدا تعالیٰ مبارک کرے۔انشاء اللہ القدیر آپ کیلئے دعا کرتا رہوں گا۔آپ بھی دعا اور استغفار میںمشغول رہیں۔خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔آپ ایک محب خالص ہیں اور ایسے محب کہ ایسے تھوڑے ہیں پھر کیونکر آپ بھول سکتے ہیں۔خد اتعالیٰ خود ایسے محبوں کو بنظر محبت دیکھتا ہے۔آپ کا تولیہ استعمال کیا جائے گا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲؍ ستمبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمداز قادیان