مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 512 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 512

ہے۔اگر آپ کی کوشش سے وہ نوکر ہو سکتا ہے تو مجھے اطلاع بخشیں کہ اس کو آپ کی خدمت میں روانہ کر دوں اور جلد اطلاع دیں۔والسلام ۹؍ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد ازقادیان مکتوب نمبر ۷۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعدا لسلام علیکم۔دو شطرنجی کلاں اگردو روز کے لئے بطور مستعار مل سکیں توضرور بندوبست کر کے ساتھ لاویں اور پھر ساتھ ہی لے جاویں اورجمعہ تک یعنی جمعہ کی شام تک ضرور تشریف لے آویں۔والسلام ۱۰؍ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۸۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں ایک آپ کو نہایت ضروری تکلیف دیتا ہوں۔امید ہے کہ آپ کی جدوجہد سے یہ کام بھی انجام پذیر ہو جاوے اور وہ یہ ہے کہ دو روز کے لئے ایک سائبان درکار ہے جوبڑا سائبان ہو،خیمہ کی طرح جس کے اندر آرام پاسکیں۔اگر سائبان نہ ہو تو خیمہ ہی ہو۔ضرور کسی رئیس سے لے کر ساتھ لاویں۔نہایت ضروری ہے۔کیونکہ مکان کی تنگی ہے۔بہت توجہ کر کے کوشش کریں۔خاکسار خاکسار ۱۰؍ اگست ۱۸۸۷ء غلام احمد