مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 513
مکتوب نمبر ۸۱ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد سلام مسنون۔اس وقت ایک نہایت ضرورت خیمہ سائبان کی پیش آئی ہے کیونکہ معلوم ہوتا ہے کہ مہمان عقیقہ کے روز اس قدر آئیں گے کہ مکان میں گنجائش نہیں ہوگی۔یہ آپ کے لئے ثواب حاصل کرنے کا نہایت عمدہ موقعہ ہے۔اس لئے مکلف ہوں کہ ایک سائبان معہ قنات کسی رئیس سے بطور مستعار دو روز کے لئے لے کر جیسے سردار سوچیت سنگھ ہیں، ضرور ساتھ لاویں۔بہر طرح جدوجہد کر کے ساتھ لاویں۔نہایت تاکید ہے۔والسلام ۱۰؍ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد ازقادیان مکرر یہ کہ ایک سائبان فراخ معہ قنات کے جو اردگرد اس کے لگائی جاوے تلاش کر کے ہمراہ لاویں۔