مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 398 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 398

بیماری دامن گیر ہے کہ ان چیزوں کی حاجت پڑتی ہے۔مجھے دراصل دو۲ دائمی بیماریاں ہیں۔ایک یہ دل کی بیماری اور ایک کثرت بول۔یہ اس لئے ہو ا کہ تا وہ حدیث پوری ہو کہ وہ مسیح موعود دو زرد چادروں کے (ساتھ) ناز ل ہو گا۔اہل تعبیر لکھتے ہیں کہ دوزرد چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں۔یہ بشریت کے لوازم ہیں۔خاکسار ٭ ۲۷؍ جون ۱۸۹۹ء مرزا غلام احمد ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۶۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔الحمدللہ والمنت کہ اب میرے گھر میں ہر طرح سے خیریت ہے۔آپ کے حالات کی طرف نظر لگی ہوئی ہے۔خدا تعالیٰ ہماری عاجزانہ دعائوں کا نیک نتیجہ ہم کو دکھاوے۔آمین ثم آمین۔دعا کا سلسلہ جناب باری میں جاری ہے اور وہ رحیم و کریم ہے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۸؍ جولائی ۱۸۹۹ء خاکسار ٭٭ مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان