مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 397

مکتوب نمبر۶۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ ایک سَو روپیہ مرسلہ بذریعہ ڈاک مجھ کو پہنچ گیا۔جزاکم اللّٰہ خیرا لجزاء آمین ثم آمین۔میرے گھر میں پید ائش لڑکے کے وقت بہت طبیعت بگڑ گئی تھی۔الحمدللہ اب ہر طرح سے خیریت ہے۔عجیب بات ہے کہ قریباً چودہ برس کا عرصہ گزرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری اس بیوی کو چوتھا لڑکا پید اہوا ہے اور تین پہلے موجود ہیں اوریہ بھی خواب میں دیکھا تھا کہ اس پسر چہارم کا عقیقہ بروز دوشنبہ یعنی پیرہو اہے۔اور جس وقت یہ خواب دیکھی تھی اس وقت ایک بھی لڑکا نہ تھا یعنی کوئی بھی نہیں تھا اور خواب میں دیکھا تھا کہ اس بیوی سے میرے چار لڑکے ہیں اور چاروں میری نظر کے سامنے موجود ہیں اور چھوٹے لڑکے کا عقیقہ پیر کو ہوا ہے۔اب جبکہ یہ لڑکا یعنی مبارک احمد پید اہوا تو وہ خواب بھول گیا اورعقیقہ اتوار کے دن مقرر ہوا لیکن خدا کی قدرت کہ اس قدر بارش ہوئی کہ اتوار میں عقیقہ کاسامان نہ ہو سکا اورہر طرف سے حارج پیش آئے۔ناچار پیر کے دن عقیقہ قرار پایا پھر ساتھ یاد آیا کہ قریباً چودہ برس گزر گئے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک چوتھا لڑکا پید اہو گا اور اس کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔تب وہ اضطراب ایک خوشی سے مبدل ہو گیا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی بات کو پورا کیا اور ہم سب زور لگا رہے تھے کہ عقیقہ اتوار کے دن ہو۔مگر کچھ بھی پیش نہ گئی اورعقیقہ پیر کو ہوا۔یہ پیشگوئی بڑی بھاری تھی کہ اس چودہ برس کے عرصہ میں یہ پیشگوئی کہ یہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور پھر چہارم کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔انسان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس مدت تک کہ چار لڑکے پیدا ہوسکیں، زندہ بھی رہیں۔یہ خد اکے کام ہیں مگر افسوس کہ ہماری قوم دیکھتی ہے پھر آنکھ بند کرلیتی ہے۔میں نے دو روز ہوئے کہ یا کم و بیش، آپ کو خواب میں دیکھا تھا۔مگر مجھے اس کا سِرّ نامعلوم رہا اس لئے صرف بار بار دعا کی گئی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام۔آنمکرم کی مشک مرسلہ بھی مجھ کو پہنچ گئی۔خدا تعالیٰ آپ کو ان متواتر خدمات کا بہت بہت اجربخشے اور بہت سی برکتیں آپ پر نازل کرے۔عنبر سفید درحقیقت بہت ہی نافع معلوم ہوا۔تھوڑی خوراک سے دل کو قوت دیتا ہے اور دورانِ خون تیز کر دیتا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ ایسی