مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 524 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 524

مکتوب نمبر۱۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد ہذا آپ کا خط ثالث بھی پہنچا۔آپ کی دلی توجہات پر بہت ہی شکر گزار ہوں۔خدا آپ کو آپ کے دلی مطالب تک پہنچاوے۔آمین۔یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ۔غرباء سے چندہ لینا ایک مکروہ امر ہے۔جب خدا اس کا وقت لائے گا تو پردۂ غیب سے کوئی شخص پیدا ہو جاوے گا۔جو دینی محبت اور دلی ارادت سے اس کام کو انجام دے۔تجویز چندہ کو موقوف رکھیں۔اب بالفعل لودہیانہ میں اس عاجز کا آنا ملتوی رہنے دیں۔آپ کے تشریف لے جانے کے بعد چند ہندوؤں کی طرف سے سوالات آئے ہیں اور ایک ہندو صوابی ضلع پشاور میں کچھ ردّ لکھ رہا ہے۔پنڈت شیونرائن بھی شاید عنقریب اپنا رسالہ بھیجے گا۔سو اب چاروں طرف سے مخالف جنبش میں آ رہے ہیں۔غفلت کرنا اچھا نہیں۔ابھی دل ٹھہرنے نہیں دیتا کہ میں اس ضروری اور واجب کام کو چھوڑ کر کسی اور طرف خیال کروں۔اِلاَّمَاشَآئَ اللّٰہُ رَبِّیْ۔اگر خدا نے چاہا تو آپ کا شہر کسی دوسرے وقت میں دیکھیں گے۔آپ کے تعلق محبت سے دل کو نہایت خوشی ہے۔خدا اس تعلق کو مستحکم کرے۔انسان ایسا عاجز اور بیچارہ ہے کہ اُس کا کوئی کام طرح طرح کے پردوں اور حجابوں سے خالی نہیں اور اس کے کسی کام کی تکمیل بجز حضرت احدیّت کے ممکن نہیں۔ایک بات واجب الاظہار ہے اور وہ یہ ہے کہ وقت ملاقات ایک گفتگو کی اثناء میں بنظر کشفی آپ کی حالت ایسی معلوم ہوئی کہ کچھ دل میں انقباض ہے اور نیز آپ کے بعض خیالات جو آپ بعض اشخاص کی نسبت رکھتے تھے۔حضرت احدیّت کی نظر میں درست نہیں۔تو اُس پر یہ الہام ہوا ۔۱؎ سو الحمدللہ! آپ جوہر صافی رکھتے ہیں۔غبار ظلمت آثار کو آپ کے دل میں قیام نہیں۔اس وقت یہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھاگیا۔مگر بہت ہی سعی کی گئی کہ خداوند کریم اُس کو دور کرے۔مگر تعجب نہیں کہ آئندہ بھی کوئی ایسا انقباض پیش آوے۔جب انسان ایک نئے گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس کے لئے ضرور ہے کہ اُس گھر کی وضع قطع ۱؎ البقرۃ: ۱۱۲