مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 402

مکتوب منجانب حاجی محمد ولی اللہ صاحب اللہ اکبر بخدمت بابرکت مرزا صاحب مجمع فضائل وکمالات دینی و دنیوی دام مجدکم۔پس ازا براز لوازم مکرمت واحترام گزارش آنکہ یہ عاجز گنہگار معافی چاہتا ہے۔جو سابقاً نیاز نامہ جات ارسال کئے تھے اور اس میں آپ کو مقلد سید احمد نیچری کا تحریر کیا تھا یا کوئی اور لفظ خلافِ ادب تحریر ہوگیا ہو یا آپ کے غائبانہ کوئی لفظ برخلاف ذات شریف او رمنشاء شریف کے زبان پر گزر گیا ہو۔کیونکہ وہ وقت نادانی اور ناواقفی اصل حال کا تھا۔اس زمانہ میں جو ظلمات کا وعدہ ہے اور ہر طرف سے دیکھا جاتا ہے۔جَو فروش گندم نما۔اوّل اپنی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔پھر وہ اپنی دنیا طلبی دکھلاتے ہیں۔یہ بڑی احتیاط کا زمانہ ہے۔ا گر احتیاط نہ کرے تو سلامتی ایمان کی ناممکن ہے۔اشتہارات اور آوازہ تصنیفات سید احمد کے دیکھ سن کر میں نے ایک دوست کو مشورہ دیا تھا کہ تصنیفات اوس کی منگا لینی چاہئیں تاکہ دیکھ کر اصل بات سے واقفیت پید ا ہوگی۔چنانچہ اس نے اپنا روپیہ صرف کیا۔جب ان کو دیکھا معلوم ہو اکہ یہ جانب دین سے بالکل پردہ ڈالتے ہیں اور ظلمت کو زیادہ کرتے ہیں اور جیفہ ئِ دنیا کی طرف زور سے پکڑ کر زنجیر سنگین ڈال کر کھینچے لئے جاتے ہیں۔اس واسطے بندہ کو افسوس اس مشورہ سے ہوا جس دوست کو مشورہ دیا تھا۔اس کی تعلیم اور طبیعت مستعد ہوگئی تھی۔اس نے اس کی طرف توجہ مبذول کر لی اور اس کے مسائل پر قائم ہو گیا۔چونکہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نیش نہیں کھاتا اور چھاچھ کو بھی دودھ کی طرح گرم سمجھ کر پھونک پھونک کر نوش کرتا ہے اس واسطے آپ کے اشتہار کو بھی دیکھ کر احتیاطاً اسی قسم کاسمجھا تھا۔اب اتفاقیہ مجھ کو دوجلدیں سوم وچہارم کتاب آپ کی دستیاب ہو گئیں اور اوّل سے آخر تک مطالعہ میں آگئی ہیں اور اس عاجز کو وہ ایسی برخلاف تصنیفات سیّد احمد سے معلوم ہوئی ہیں۔گویا زمین آسمان کا فرق ہے۔یعنی وہ دنیا کی طرف لے جانے کا زور دیتے ہیںاور آپ کی کتاب