مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 401 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 401

اس مکتوب میںآپ نے براہین احمدیہ کی قیمت کی واپسی کے متعلق اشتہار مندرجہ سرمہ چشم آریہ کابھی حوالہ دیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شائد تاریخوں میں کچھ غلطی ہوئی ہو۔مگر اس سے نفس واقعہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس وقت یہ خط لکھ رہے تھے اس وقت آپ نے کوئی خاص دعویٰ بجز بہ حیثیت مجدد مامور ہونے کے نہ کیا تھا۔بلکہ آپ بیعت بھی نہ لیتے تھے اور لوگ التجا کرتے تھے تو آپ لَسْتُ بِمَا مُوْرٍیعنی میں مامور نہیں ہوں، فرما دیا کرتے تھے۔بہرحال حاجی صاحب سے یہ خط وکتابت ہوئی اور حاجی صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں ۲۲؍ جنوری ۱۸۸۵ء کو ایک مکتوب لکھا۔جس میں انہوں نے اظہار ندامت کیا۔ان خطوط کے اسلوب سے معلوم ہو تاہے کہ حاجی صاحب نے اولاً حضرت اقدس کو ایک خط ایسے طور پر لکھا جس میں آپ کے بعض مضامین کو غلط فہمی سے نیچریت کانتیجہ سمجھا۔جب حضرت اقدس نے اپنے مقام اور دعویٰ کی صراحت فرمائی تو حاجی صاحب پر انکشافِ حقیقت ہوا۔مگر بعد میں انہیں پھر براہین کے توقف پر اعتراض ہوا تو حضرت اقدس نے یہ جواب دیا۔حاجی صاحب کے مکتوب مورخہ ۲۴؍جنوری ۱۸۸۵ء کو بھی میں یہاں درج کر دینا ضروری سمجھا ہوں۔(عرفانی کبیر) ٭…٭…٭